اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد 28 جولائی 2025؛
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام
ہیپاٹائٹس ایک مہلک مگر قابلِ علاج مرض ہے، سپیکر قومی اسمبلی
ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے، سپیکر سردار ایاز صادق
عوام میں ہیپاٹائٹس سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنا ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی
آگاہی کا نہ ہونا اور استعمال شدہ طبی آلات کا استعمال ہیپاٹائٹس میں اضافے کے بنیادی سبب ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
قومی اسمبلی صحتِ عامہ کیلئے قانون سازی اور عطائیوں کیخلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اراکینِ پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں ہیپاٹائٹس سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے حکومت ویکسینیشن، اسکریننگ اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
قابل قدر خدمات سرانجام دینے پر ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بروقت اسکریننگ کروا کر حکومتی اقدامات کو موثر بنائیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
اجتماعی شعور اور مؤثر حکمتِ عملی سے ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان ممکن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
Comments are closed.