اہم خبریںبین الاقوامی

چین،زرد سمندر میں کشتی حادثہ کے باعث لاپتہ7افراد کی تلاش جاری

ویب ڈیسک کے مطابق چینی میری ٹائم امدادی کارکن چین کے شمال مشرق میں واقعہ صوبہ لیانِنگ کے زرد سمندر کے پانیوں میں منگل کے روز ماہی گیری والی کشتی الٹنے کے باعث عملے کے لاپتہ7افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈونگ گانگ کی شہری حکومت اور ڈان ڈونگ میری ٹائم حفاظتی انتظامیہ نے جمعہ کے روز کہا کہ سماجی فورسز اور پیشہ ورامدادی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے جنہیں گشت کرنے والی کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے تاکہ وہ تلاش اور امدادی کام کرسکیں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے ڈوبنے والی کشتی کو بچانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ساحلی علاقے میں تیز ہواں اور بلند لہروں نے پانی کی صورتحال کو الجھا دیا ہے اور یہ پانی کے نیچے تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔صوبائی میری ٹائم حفاظتی انتظامیہ نے کہا ہے

کہ کشتی کو ڈونگ گانگ میں پترا مچھلیوں کی پیداوار کا لائسنس دیا گیا تھا،کشتی کے مالک نے منگل کی صبح 8بج کر 10منٹ پر حکام سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی صبح 4بج کر30منٹ پر لاپتہ ہوگئی ہے جس پر 7افراد سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button