افغان فورسز اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں وہ تنہا سنبھال سکتی ہیں: نیٹو چیف

ویب ڈیسک: کے مطابق نیٹو نے کہا ہے کہ افغان فورسز اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں وہ تنہا سنبھال سکتی ہیں،آئندہ گیارہ ستمبر تک امریکی افواج کے مکمل انخلاء اور نیٹو فورسز کی واپسی کے مد نظر یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے
کہ جنگ زدہ افغانستان میں صورت حال ایک بار پھرخراب ہو سکتی ہے۔ نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فورسزاب اتنی مضبوط ہوچکی ہے کہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں وہ تنہا ہی سنبھال سکتی ہیں۔ اس دوران ایک جرمن ترقیاتی ایجنسی نے بین الاقوامی فورسز کی واپسی کے بعد بھی افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نیٹو نے تقریباً دو عشروں تک افغانستان میں سکیورٹی فراہم کی ہے لیکن اب وہاں کی حکومت اور سکیورٹی فورسزاس قدر مضبوط ہوچکی ہے کہ وہ بین الاقوامی فورسز کی مدد کے بغیر ہی اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔




