اہم خبریںبین الاقوامی

جنوبی کوریامیں کورونا سے مزید761افرادمتاثر،تعداد2022ہوگئی

ٹوکیو/سیول(این این آئی) جنوبی کوریامیں کورونا وائرس سے مزید761افراد کورونا کا شکار ہوگئے اور مجموعی تعداد2022ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں1000افراد اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جن میں سب سے زیادہ مذہبی مقدس شہر قم میں ہیں۔ایران میں خوف و ہراس کی فضا ہے جس کے باعث کے بڑے شہروں میں جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردئیے گئے ۔ادھر جاپان میں کروناوائرس سے چار افراد ہلاک، 919 متاثر، اٹلی میں 17 افراد ہلاک، 653 متاثر، فرانس میں 38 افراد،  جرمنی میں 27، اسپین میں15،  امریکی ریاست کیلیفورنیامیں 33افرادمتاثر ہیں۔امریکی حکام نے بحرالکاہل کاسفرکرنیوالے امریکی جہازوں کو14روزتک سمندرمیں قرنطینہ میں رہنے کاحکم دیا تاکہ اس عرصے میں اگر ان میں کوئی کورونا وائرس کا مریض ہے تو سامنے آجائے۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہوگئیں اور تین بڑی اسٹاک مارکیٹیں10فیصدگراوٹ کیساتھ بند ہوئیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی اسٹاک مارکیٹ کوسنبھالادینیکی کوشش بھی ناکام رہی اور ڈاؤجونزانڈسٹریل ایک دن میں1200پوائنٹ گرگئی۔ڈاؤجونزمیں4.42فیصد،نیسڈیک4.60 اور ایس اینڈپی میں 4.40فیصد کمی ہوگئی۔ماہرین نے امریکی معیشت کو اتنا بڑا نقصان ایک خون آلوددن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے اہم اشاریوں کامنافع ختم ہوسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button