لیویز ہیڈکوارٹر نوشکی میں جرگہ، لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کی شدید مذمت

32

آج بروز ہفتہ، لیویز ہیڈکوارٹر نوشکی میں ایک اہم اور غیر معمولی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ۔ اس جرگے میں لیویز فورس کے700 جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کی کثیر تعداد اور غیر معمولی جوش و خروش اس بات کی عکاسی کر رہا تھا کہ لیویز فورس کے مستقبل سے متعلق جذبات کس قدر گہرے اور سنجیدہ ہیں۔
جرگے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنا نہ صرف بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ یہ عمل عدالت کے حکم کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ شرکاء نے زور دیا کہ:
1. لیویز کا کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور بلوچستان ہائیکورٹ نے اس پر اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے، اس کے باوجود لیویز کو پولیس میں ضم کرنا عدالت کے حکم کی توہین ہے۔ لہٰذا لیویز کو اس کی اصل حیثیت میں بحال کیا جائے۔
2. اگر حکومت اس فیصلے پر بضد ہے اور لیویز فورس کو ہر حال میں ختم کرنا چاہتی ہے، تو پھر لیویز کے تمام ملازمین کو یکمشت مراعات، پنشن، اور دیگر قانونی حقوق ادا کر کے باعزت طور پر فارغ کیا جائے۔
جرگے کا اختتام دعاؤں اور اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ لیویز کے حق میں آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔

Comments are closed.