عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے سول جج کوئٹہ کو خصوصی طور پر کرایہ کے تمام مقدمات
کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے سول جج کوئٹہ کو خصوصی طور پر کرایہ کے تمام مقدمات/ تنازعات کو نمٹانے اور ان کا فیصلہ کرنے کے لیے مختص کر دیا ہے ۔ دیگر تمام مقدمات جو اس وقت سول جج-VIII کوئٹہ کے سامنے زیر التوا تھے ان کو دیگر مجاز عدالتوں کو منتقل کر دیے گئے جبکہ دیگر عدالتوں میں زیر التواء تمام تعطل کا شکار کرایہ کے معاملات/کیسز کو بروقت نمٹانے کیلئے سول جج-VIII کوئٹہ کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.