تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں معذوری بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔

19

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں معذوری بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حسام زوہیب نے کی۔ اس موقع پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ بشیر جھمٹ ، ڈاکٹر سندس مشتاق، ڈاکٹر سہیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زریاب فاطمہ بھی موجود تھیں۔ بورڈ کے دوران مجموعی طور پر 49 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں سے 12 افراد جسمانی طور پر معذور، 13 ذہنی معذور، 2 سماعت سے محروم، 12 بصارت سے محروم معذوری کا شکار پائے گئے۔ 2 افراد کو غیر معذور قرار دیا گیا جبکہ 4 افراد بورڈ کے روز غیر حاضر رہے۔ 4 افراد کو مزید تشخیص کے لیے ڈی-ایچ – کیو ہسپتال جوہرآباد ریفر کیا گیا۔ اس بورڈ کا مقصد مستحق معذور افراد کو سرکاری سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لیے معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے تاکہ وہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی جانے والی فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اس قسم کی کاوشیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں معذور افراد کی بہبود اور فلاح کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

Comments are closed.