کراچی: سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ حکومت بلوچستان محمد خالد سرپرہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ۔

17

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

کراچی: سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ حکومت بلوچستان محمد خالد سرپرہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کا دورہ۔

کراچی۔ ملاقات کا مقصد بلوچستان میں جاری صنعتی اقدامات، اکنامک زونز، فری زونز اور سرمایہ کاری کے دیگر مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور نجی شعبے کے ساتھ روابط کو فروغ دینا تھا۔

کراچی۔ وفد میں منیجنگ ڈائریکٹر گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GIEDA) سید اعجاز حیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LIEDA) اور مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز شامل تھے۔

کراچی۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس نے بلوچستان میں حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، صنعتی زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ٹیکس مراعات اور مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات پر روشنی ڈالی۔

کراچی۔ انہوں نے چیمبر کے اراکین کو بلوچستان کے ترقی پذیر علاقوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

کراچی۔ دوسری جانب FPCCI کے نمائندگان نے بھی گوادر، حب، لسبیلہ اور دیگر صنعتی زونز میں درپیش چیلنجز، مسائل اور رکاوٹوں (بوٹل نیکس) کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا۔

کراچی۔ ان میں زمین کی الاٹمنٹ، انفراسٹرکچر، یوٹیلیٹی سروسز اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔

کراچی۔ سیکریٹری انڈسٹریز نے واضح کیا کہ جو مسائل محکمانہ سطح پر فوری حل ہو سکتے ہیں، اُن پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

دیگر اہم معاملات متعلقہ اعلیٰ حکام، چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے علم میں لا کر اُن کا مؤثر حل نکالا جائے گا۔

کراچی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے مستقبل میں قریبی روابط کے قیام اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments are closed.