علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع
کوئٹہ25۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، زیارت اور خضدار کے اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ چاغی، نوکنڈی واشک اور پنجگور میں گرد آلود ہواو¿ں کے ساتھ دن کا درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 17.0 ملی میٹر، خضدار میں 5.7 ملی میٹر، لورالائی میں 3.2 ملی میٹر اورسبی میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.