
لاہور( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے قرنطینہ کا حصہ بننے والے افراد کے لیے سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔پی ایس ایل کے ابو ظہبی میں بقیہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی میں کھلاڑی، سپورٹ سٹاف اور دیگر متعلقہ لوگوں نے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز میں رپورٹ کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز اور دیگر افراد کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پالیسی کے تحت کچھ بھی پوسٹ نہ کیا جائے ۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی پہنچنے تک پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔دریں اثنا تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزنے لاہوراور کراچی کے ہوٹلزمیں رپورٹ کردی جہاں ان کو قرنطینہ کردیا گیا۔




