پریس کلب جعفرآباد کی بلڈنگ کا تا حال منصوبہ مکمل نہ ہونا گورنمنٹ کنٹریکٹر کی سست روی کی واضح دلیل ہے نیک محمد

17

جعفرآباد24جولائی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن نیک محمد نے کہا ہے کہ پریس کلب جعفرآباد کی بلڈنگ کا تا حال منصوبہ مکمل نہ ہونا گورنمنٹ کنٹریکٹر کی سست روی کی واضح دلیل ہے مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے انجینیئرز پر لازم ہے کہ وہ منصوبے کو معیار اور تکمیل مدت میں مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ پریس کلب کی تعمیرات کے بعد اس منصوبے سے صحافی برادری صحیح معنوں میں مستفید ہو سکیں۔ صوبائی سیکرٹری انفارمیشن عمران خان اور ڈی جی پی آر نور محمد کھیتران کی جانب سے منصوبے کو معیار کے مطابق جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں جس پر ہر صورت عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد پریس کلب کے زیر تعمیر منصوبے کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے صدر دھنی بخش مگسی بھی موجود تھے محکمہ مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے سریش کمار نے یقین دیہانی کروائی کہ اگلے ہفتے تک منصوبے کا باقی ماندہ کام بھی مکمل کروا کر پریس صحافی برادری کے حوالے کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد ڈویژن نیک محمد نے منصوبے کے معیار کی بھی جانچ پڑتال کی اور منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دی گئی مقررہ تاریخ تک منصوبے کو مکمل کیا جائے۔

Comments are closed.