عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا

18

قلات۔24 جولائی۔ عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ ایس پی قلات شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ایف سی میجر طلحہ چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری پولیس فورس اور لیویزفورس کے افسران سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں سیاسی قبائلی رہنماوں کونسلران صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیٰے اور متعلقہ محکموں کے سرابراہان نے مسائل سے متعلق جوابات دے دیئے۔کھلی کچہری سے سیاسی قبائلی رہنماء میرقادربخش مینگل چیرمین عبدالواحدپندرانی بی بی نور محمدحسنی میرمنیراحمد شاہوانی محمداقبال خدائے رحیم حاجی نورمحمد نیچاری قاری رحمت اللہ نقشبندی عبدالغفور شاہوانی وڈیر رحیم مینگل محمداقبال دہوار سرفراز عمرانی برفی خان کونسلر مولانا منیر احمد غلام نبی عبدالسلام سرپرہ علی احمد بلوچ عبدالوحید بلوچ انجینیئر ریاض احمد شریف مینگل احمدنوازبلوچ میر مبارک محمدحسنی سینیئرصحافی شادی خان مینگل اور دیگر نے عوامی مسائل بیان کیے معززین نے قلات میں گیس کی عدم فراہمی بجلی کے غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات خشک ٹیوب ویلوں کی ڈرلنگ۔نیچارہ پندران سڑک کی تعمیر میں تاخیر زاوہ ڈیم کی تعمیر میں سست روی پریس کلب قلات کی فعالی سیوریج سسٹم کی خرابی سکولوں میں اساتزہ کی کمی۔گلی محلوں میں صفائی ستھرائی گرانفروشی سبزی منڈی کی فعالی دیگر یونین کونسلزکے لوگوں کو ایم سی سے لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے آرایچ سی رودینجو کی فعالی اور دیگراہم مسائل بیان کیے ۔ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نے اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کے لیئے محکموں کے سربران کو سختی سے ہدایات جاری کردی اور دیگر اہم مسائل کے حل کے لیئے حکام بالاسے خط وکتابت کرکے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر)جمیل احمدبلوچ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کا برائے راست رابطہ کرانا ہےتاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل بیان کرسکیں ہمیں لوگوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے کام کرناہے ڈپٹی کمشنر فرد واحد کے لیئے نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر امیر غریب بے روزگار معزور ملازم سب کے لیئے ہے میرے لیئے سب برابر ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا میرا ایمان ہے میں قلات کے عوام کو انشاءا للہ مایوس نہیں ہونے دونگا محکموں کے سربراہان عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی مسائل حل کرنا انکی زمداری ہے ہرکسی کو اپنے حصے کاکام ایمانداری سے کرناہوگا محکموں کے سربراہاں اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی درخواست گزار کو مشکلات پیش نہ ہو۔عوام اپنے علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں آپ سب اپنے علاقوں میں مسائل کی نشادہی کریں تاکہ انکے فوری حل سے متعلق اقدامات کیئے جاسکیں پریس کلب اور سبزی منڈی کو جلدازجلد فعال بنانے کی کوشش کریں گےعوامی مسائل کے حل کے لیئے علاقہ معززین سیاسی وقبائلی رہنماء صحافی برادری ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

Comments are closed.