ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو زائدالمیعاد پر سیل کر دیا

18

تربت 24 جولائی۔: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر سیل کر دیا اور جرمانہ عائد کیا۔کمیٹی انچارج نیاز احمد بلوچ نے عوامی شکایات پر چھاپہ مارا، جہاں خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جرمانہ کی ادائیگی کے بعد دکان کو مشروط طور پر دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع دیں تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہو سکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت، حقوق اور اشیاء کی معیاری فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.