سریاب روڈ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ کا احتجاج
” کوئٹہ: سریاب روڈ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ کا احتجاج”
کوئٹہ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کے ہاسٹل میں پانی اور بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف طلبہ نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کالج کے سامنے سڑک کو بند کر کے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں فوری طور پر پانی اور بجلی کی فراہمی کو بحال کیا جائے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ہاسٹل میں نہ تو پانی دستیاب ہے اور نہ ہی بجلی، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
“مظاہرین نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔”
Comments are closed.