وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم اور سول انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم
اور سول انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری, سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن،سپیشل سیکرٹری داخلہ داؤد بڑیچ، سیکرٹری اوورسیز اور سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور مختلف
وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی.
یہ کمیٹی نہ تو آئینی ترمیم کا کوئی نیا مسودہ تیار کر رہی ہے، نہ سابق فاٹا کا انضمام ختم کیا جا رہا ہے، اور نہ ہی ایف سی آر کی بحالی زیر غور ہے۔
اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
کمیٹی کا اصل مقصد ضم شدہ اضلاع کے عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی، ان کی ترقی و خوشحالی، اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے سے متعلق
سفارشات مرتب کرنا ہے۔
چونکہ ضم شدہ اضلاع صوبہ خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اس لئے یہ سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیں گی تاکہ ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments are closed.