علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

14

کوئٹہ22جولائی ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم موسیٰ خیل، زیارت، بارکھان،ژوب، ہرنائی، لورالائی، کوہلو اور خضدار میں آندھی کا امکان ہے۔ جبکہ قلات چاغی، نوکنڈی، واشک، پنجگور اور لسبیلہ کے اضلاع میں شام اور رات کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں 28.0 ملی میٹراور زیارت زیارت میں 13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45.5 ریکارڈ کیا گیا۔

 

Comments are closed.