وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

18

اسلام آباد۔21جولائی  :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے سینیٹ میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹرز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Comments are closed.