وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔21جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے،ان کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں سے تعریف اور دعائیں حاصل کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہدو وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
Comments are closed.