ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں جاری ہیں
کوئٹہ 21جولائی۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز125 دکانوں کا معائنہ،153 دکانداران گرفتار،12 دکانیں سیل اور61 افراد جیل منتقل جبکہ 25 دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اس کے علاو شادی ہال سیل اور 11 بھکاری گرفتار اور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویڑن (سریاب) سب ڈویژن(سٹی) سب ڈویڑن (صدر )میں تندوروں، قصابوں، جنرل اسٹوروں اور پیشہ آور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ہوٹلوں پر صفائی اور قیمتوں ، تندوروں پر وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور قصابوں پر معیار اور اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ان کاروائیوں میں اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت علی جتوئی، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز کھوسہ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ شریک تھے۔
Comments are closed.