ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ائیرپورٹ روڈ پر واقع ویلڈرنس اسکول کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی بندش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

17

کوئٹہ 21جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ائیرپورٹ روڈ پر واقع ویلڈرنس اسکول کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی بندش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر، ایس پی ٹریفک صدر اور اسکول کے وائس پرنسپل نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول ٹائم کے دوران کسی بھی صورت سڑک بند نہیں کی جائے گی کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Comments are closed.