ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ای پی آئی (امیونائزیشن پر توسیعی پروگرام) کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا

16

کوئٹہ 21جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ای پی آئی (امیونائزیشن پر توسیعی پروگرام) کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ،محکمہ صحت،این اسٹاپ،یونیسیف اور دیگر اداروں کے نمایندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جون 2025ء کی کارکردگی، آوٹ رینج مہم اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جون کے مہینے میں حفاظتی ٹیکہ جات کے اہداف کے حصول میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ ٹیموں نے 6 یونین کونسلز میں 11,512 زیرو ڈوز بچوں کو کامیابی سے کور کیا جو ایک اہم کامیابی ہے۔ علاوہ ازیں، 85 فیصد ویکسینیٹرز نے NEIR ایپ کا استعمال کیا، جو حفاظتی ٹیکہ جات کی مانیٹرنگ اور ریکارڈ کو مو¿ثر بنانے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔سی بی وی (CBV) کے کنٹریکٹ کے اختتام پر ایل ایچ ویز (Lady Health Visitors) کو ان کی جگہ تعینات کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا تاکہ ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ زیرو ڈوز اور ڈیفالٹر بچوں تک ٹیموں کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بگ کیچ اپ فیز 3 پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے تحت ایک ماہ سے لے کر 59 ماہ تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے فیز 4 کا آغاز نومبر 2025ئ میں متوقع ہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویکسینیٹرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ٹیموں کی محنت و جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ای پی آئی پروگرام کی بروقت اور مربوط حکمت عملی نہایت اہمیت رکھتی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Comments are closed.