کندہ کوٹ: گیس لائن بچھانے کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ ہو سکی، بارش کے بعد شہر “دریا” بن گیا، حادثات کا خدشہ
*کندہ کوٹ: گیس لائن بچھانے کے بعد سڑکوں کی مرمت نہ ہو سکی، بارش کے بعد شہر “دریا” بن گیا، حادثات کا خدشہ*
کندہ کوٹ شہر میں گیس لائن بچھانے کے لیے کچھ عرصہ قبل ٹھیکیدار کی جانب سے پورے شہر کی سڑکیں اور گلیاں کھود دی گئی تھیں۔ افسوس کہ لائن بچھانے کے بعد ان گڑھوں کو صحیح طریقے سے بھرنے اور سڑکوں کو بحال کرنے کی زحمت نہیں کی گئی۔
حالیہ دو دن کی بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ گلیوں اور سڑکوں میں کھودے گئے گڑھے پانی میں چھپ چکے ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثات کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر گلی، ہر محلے میں پانی جمع ہے، جیسے شہر میں مصنوعی دریا بہنے لگے ہوں۔
دوسری جانب میونسپل انتظامیہ اور ضلعی افسران اپنی آرام دہ کرسیوں پر خاموش بیٹھے ہیں، جیسے کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہے ہوں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر فوری مرمت اور نکاسی آب کا بندوبست نہ کیا گیا تو شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سندھ، چیف سیکریٹری، اور کمشنر لاڑکانہ سے اپیل کی ہے کہ کندہ کوٹ کی سڑکوں کی فوری مرمت، نکاسی آب اور خطرناک مقامات پر نشان دہی کا بندوبست کیا جائے، تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔
Comments are closed.