اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں درختوں کے کٹائی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا

0 38

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں درختوں کے کٹائی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ کس ایریا میں کتنے درختوں کی کٹائی ہوئی تفصیلات فراہم کریں، سی ڈی اے جواب دے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف کیا کارروائی کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ مجسٹریٹ نے ابھی تک کتنے ملزمان کے خلاف کارروائی کی، جواب جمع کرائیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ آئی ایٹ انٹرچینج، سوہان انٹر چینج، کھنہ انٹرچینج، کورال انٹرچینج کے بنانے سے پہلے درخت کاٹے گئے، 2015 میں کاٹے گئے درختوں کو سی ڈی اے اب تک نیلام نہیں کرسکا، 24 ہزار فٹ درخت کی لکڑی اب تک خراب ہو چکی ہے، متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.