عوامی’ احساس‘کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عوامی’ احساس‘کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام اب لیہ میں شروع کیاجارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ احساس آمدن پروگرام سے پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد ہوگی،ان کے معیارزندگی کو بہتر بنانے میں احساس ایک اہم سنگ میل ثابت ہورہاہے۔انہوںنے کہاکہ احساس صحت منداور روشن معاشرے کابنیادی عنصر ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پروگرام عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے،یہ غریبوں کے روزگار کیلئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے۔15 بلین روپے بجٹ کے اس پروگرام سے 1.45 ملین افراد مستفید ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 23 اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں اس پروگرام کا آغاز گراس روٹ کی سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور خوشحالی منتقل کرنے کے عمران خان کے وڑن کا آئینہ دار ہے۔انہوںنے کہاکہ اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت زرعی آلات،مویشی چنگچی رکشہ باڈی اورچھوٹے کاروبارکرنے کے آلات شامل ہیں۔