اہم خبریںبین الاقوامی

صومالی حکومت کی ترکی کو اپنے علاقائی پانیوں میں تیل کے ذخائر کی تلاش کی دعوت

قاہرہ(این این آئی) ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے ترکی کو اپنے علاقائی پانیوں میں تیل کے ذخائر کی تلاش کی دعوت دی ہے۔ترک صدر طیب ایردوآن کے صومالیہ میں تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صومالی انٹیلی جنس کے سابق نائب سربراہ عبداللہ عبد اللہ نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ترکی کی کمپنیاں پہلے ہی کئی بندرگاہوں ، سڑکوں کی تعمیر ، آب پاشی ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صومالی حکومت اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ ترکی ان تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صومالیہ کے وسائل تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کے کئی معاہدے موجود ہیں۔ ان معاہدوں نے ترکی کے لیے صومالیہ کے وسائل ہتھیانے کی راہ آسان کردی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button