سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
کوئٹہ (20 اکتوبر) — صوبائی وزیر برائے پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے ہندو برادری کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنی، امن اور بھائی چارے کا پیغام دینے والا خوبصورت تہوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی پرامن معاشرے کی بنیاد ہے، اور حکومت بلوچستان تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ سردار کھیتران نے زور دیا کہ دیوالی کے موقع پر اتحاد و یگانگت کا پیغام عام کیا جائے تاکہ صوبے میں امن و محبت کا ماحول مزید مستحکم ہو۔
Comments are closed.