اہم خبریںبین الاقوامی
کولمبیا میں حکومت مخالف احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری، ہزاروں افراد کی شرکت

بگوٹا : کولمبیا میں حکومت مخالف احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری ہے، ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی۔ ٹریڈ اور اسٹوڈنٹ یونین کے کارکنوں نے حصہ لیا۔۔
دارالحکومت بگوٹا کی سڑکوں پر لوگ بینرز، پرچم اور پلے کارڈز اٹھا کر نکل آئے ، لوگوں نے صدر کی معاشی پالیسیوں اور پولیس تشدد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے سماجی تبدیلی کے لیے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا، شرکا نے بینڈ باجے سے بھی رنگ جمایا۔




