بلوچستان میں قومی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بہت سے مو قع موجود ہیں ،کیپٹن (ر) فضیل اصغر

0 37

کوئٹہ( این این آئی)چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہاہے کہ بلوچستان میں قومی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بہت سے مو قع موجود ہیں کیو نکہ صوبہ میں ساحلی پٹی ،معدنیات ،سیا حت ،ماہی گیر ی اور قابل تحد ید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیر ونی سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ایڈ یشنل چیف سیکرٹری عبدالرحمن بزدار ،سیکرٹری فنانس نورالحق بلوچ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔بیرونی سرمایہ کار روجرڈی ہارٹ نے کہاکہ اُن کی کمپنی بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہیتی ہے ۔کیونکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مو اقع ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کوبڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔لہذا ہم سرمایہ کاری کے شعبے کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کررہے ہیں ۔جس سے صوبہ اور قومی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاری کے مثبت اثرات پڑ ئیں گے اور صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.