ورلڈفوڈ پروگرام نے غزہ کیلئے خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کمی کردی

0

ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کےلیے ماہانہ امداد میں 5 لاکھ کی کٹوتی کردی۔

اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کےلیے ماہانہ امداد میں 5 لاکھ کٹوتی کرتے ہوئے امدادحاصل کرنے والوں کی تعداد 16سےکم کرکے11 لاکھ کردی۔

ورلڈفوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کےلیےخوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کٹوتی کردی گئی جبکہ روزانہ تیارکھانوں کی تعدادڈھائی لاکھ سےکم کرکےڈیڑھ لاکھ کردی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کےدشوار گزارعلاقوں میں بعض خاندانوں کو دو دن میں ایک بارکھانا فراہم کیاجارہا ہے، غزہ میں 14 لاکھ افرادخوراک کی شدیدقلت کا سامنا کررہےہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کی باعث غزہ کےلیے خوراک کی فراہمی کم کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.