وزیراعظم محمد شہباز شریف کی محمد آصف کو ورلڈ ماسڑز سنوکر چیمپئن شپ اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن جیتنے پر مبارکباد

19

اسلام آباد۔19جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے محمد آصف کو ورلڈ ماسڑز سنوکر چیمپئن شپ اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سنوکر پلیئرز پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سنوکر کی دنیا میں محمد آصف کئی برسوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں،اب انڈر 17 سنوکرچیمپئن شپ جیت کر حسنین اختر نے بھی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے،اللہ تعالیٰ ان دونوں کو مستقبل میں مزید کامیابیاں دے

Comments are closed.