ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے گزشتہ شب گنداواہ براستہ جھل مگسی تا کوٹ مگسی شاہراہ پر واقع مختلف لیویز چیک پوسٹس کا سرپرائز دورہ کیا
جھل مگسی: ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے گزشتہ شب گنداواہ براستہ جھل مگسی تا کوٹ مگسی شاہراہ پر واقع مختلف لیویز چیک پوسٹس کا سرپرائز دورہ کیا علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں اور درپیش مسائل دریافت کئے انہوں نے لیویز فورس کے انچارج صاحبان و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیویز آفیسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی پر شب و روز ہمہ وقت چوکس وحاضررہیں۔ انھوں نے چیک پوسٹ انچارج صاحبان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت گاڑیوں کی چیکنگ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاران نے اپنے درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا اور انھوں نے ہر ممکن سہولت فراہم کرنیو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.