آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی رات گئے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ۔

20

ترجمان اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی رات گئے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ۔

تھانوں کی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کا جائزہ۔

تھانہ جات کو انصاف و خدمت کا مرکز بنایا جائے، آئی جی اسلام آباد

تھانہ جات میں سائلین کی دادرسی اور خواتین کی عزت و وقار کا خیال رکھا جائے۔

سپس پروٹوکول پر عملدرآمد کرتے ہوئے درخواستوں پر مقررہ وقت میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

فرائض منصبی میں کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

افسران پولیس سٹیشن کے انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں۔

متعلقہ ایس ایچ او تھانے میں ہر کام کا ذمہ دار ہے، آئی جی اسلام آباد

ایس ایچ اوز مہیا کردہ فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں۔

ہر پولیس افسر کی ویلفئر اولین ترجیح ہے۔ آئی جی سید علی ناصر رضوی

تھانہ جات کی حدود میں پولیس کی موجودگی واضح نظر آنی چاہئے۔

ہنگامی صورتحال میں پولیس ریسپانس کو فوری اور موثر بنایا جائے۔

نائٹ پٹرولنگ مشکوک عناصر پر نگرانی سمیت جرائم کے سدباب میں کردار ادا کرے۔

قبضہ مافیا، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کیخلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے۔

اشتہاری مجرمان سمیت عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

کرائم کی روک تھام کیلئے موثر کوآرڈینیشن اور اسٹریٹجی اپنائی جائے۔

پانچ ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وقت دے دیا۔

تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا 7 دن بعد تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

تھانہ جات کا تمام عملہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنا فرائض سر انجام دے، سید علی ناصر رضوی

Comments are closed.