کھیل

مانی کے 9ماہ کے اختیاراتی اخراجات کی تفصیل جاری

لاہور( سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے مالی سال کے 9 ماہ کے اختیاراتی اخراجات کی تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مالی سال کے 9 ماہ میں 85 لاکھ 92 ہزار 718 روپے خرچ کئے ۔اس طرح احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 54 ہزار روپے خرچ کئے ۔ رہائش کی مد میں 33 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد خرچ کئے گئے ، سکیورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں 5 لاکھ 24 ہزار روپے خرچ ہوئے ۔ علاج معالجہ کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کئے گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 8 لاکھ 38 ہزار روپے ، غیرملکی دوروں پر 16 لاکھ 17 ہزار 533 روپے سے زائد، اندرون ملک سفر پر 15 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کئے ۔ اسی طرح بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس پر اب تک 10 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button