کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینےکا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟

ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اُسے عوامی تائید حاصل نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آپ سسٹم کولیپس کی بات کررہے ہیں تو ہم سب کا اس سسٹم سے منسلک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کا احاطہ بھی ضروری ہے، اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.