بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن

0

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ذرائع الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا ہےکہ بلاول بھٹو کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں بلاول بھٹوزرداری کے میٹ دی پریس سے خطاب پر ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ مخصوص نشستوں کی حق دار صرف وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو بطور جماعت انتخابات میں حصہ لیں، جماعتوں پر لازم ہےکہ وہ انتخابات سے قبل مقررہ مدت میں امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ایسی کوئی فہرست پی ٹی آئی نے جمع نہیں کرائی تھی، بلاول بھٹو نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینےکے حکم کوبھی غیرقانونی قرار دیا، الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 اور 209 ہر جماعت کو شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کا پابند کرتے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی مقررہ قانونی معیار اور اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.