وزیراعظم اور نوازشریف سے صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

0

ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ماضی میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔

شرکا نے آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پنجاب حکومت کے فعال کردار پر بھی گفتگو کی۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.