بلوچستان
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد حمزہ شفقات آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری و دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء پولیس کی نماز جنازہ میں شرکت کی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد حمزہ شفقات آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری و دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء پولیس کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ملک و قوم کے لئے ان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انسپکٹر عبدالرزاق اور ہیڈ کانسٹیبل راز محمد کو جمعہ کے روز مستونگ میں دہشت گردوں نے شہید کیا ۔ شرکانے دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران بہادر اہلکاروں کی غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کا اعتراف کیا جو قوم کی خدمت کے لیے ان کی بہادری اور لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔



