بلوچستان

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مستونگ چوتو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کیا

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے مستونگ چوتو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے پر وہ دلی طور پر رنجیدہ ہیں اور جان بحق بی سی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ برداشت سانحہ ہےسردار کھتیران نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے

Related Articles

Back to top button