پاکستانتازہ ترین

کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری تاجر اور ٹرانسپورٹرز کی پریس کانفرنس

طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مجیب شینواری نے اپنے دیگر ساتھیوں ابلان شینواری ، مولانا حضرت اللہ، امجد اور دیگر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفیکیٹ آف اوریجن کے مسئلے کی وجہ سے طورخم بارڈر پر کوئلے کی ہزاروں گاڑیاں پھنس چکے ہیں، جس سے نہ صرف تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ ملکی خزانے کو بھی کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی جانب ہزار سے زائد گاڑیاں سرحد عبور کرنے کی منتظر ہیں، جبکہ 400 کے قریب گاڑیاں پاکستان طورخم بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں۔ سرٹیفیکیٹ آف اوریجن کا مسئلہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی سطح پر زیر بحث آ چکا ہے، جبکہ ان کی کابینہ نے وزارت تجارت اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان سے بھی اس حوالے سے بات کی ہے، لیکن تاحال کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہو سکی۔
مجیب شنواری کا کہنا تھا کہ جب تک اس مسئلے پر دونوں ممالک کے مابین کوئی متفقہ فیصلہ نہیں آئی گا، اس وقت تک پرانے طریقہ کار کے تحت گاڑیوں کی کلیئرنس بحال کی جائے تاکہ تجارت کا پہیہ رواں دواں ہو سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرٹیفیکیٹ آف اوریجن کے سبب نہ صرف طورخم بلکہ دیگر بارڈرز پر بھی تجارت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے جس سے ہر تاجر و ٹرانسپورٹرز متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے ایف بی آر، وزارت تجارت اور افغان حکام سے اپیل کی کہ تجارت کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے نرمی کا مظاہرہ کیا جائے اور پرانی پریکٹس کے تحت کلیئرنس کو فوری بحال کیا جائے تاکہ بارڈر پر کھڑی سینکڑوں گاڑیاں کلیئر ہو سکیں، تجارت فروغ پائے اور دونوں ممالک معاشی نقصان سے بچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفیکٹ اف وریجن کے باعث فی گاڑی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے یہ مسئلہ صرف تاجروں کا نہیں بلکہ قومی معیشت کا ہے۔ حکومت کو فوری اقدامات کریں گے

Related Articles

Back to top button