ٹرمپ منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے اراکین کے ناموں کا اعلان
واشنگٹن، جنوری 2026: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔ بورڈ کا مقصد غزہ میں سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی اس بورڈ میں شامل ہیں۔ یہ اقدام ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں امن منصوبے کے اہم حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Comments are closed.