پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا سروس معطل

13

واشنگٹن،   جنوری 2026: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 21 جنوری سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درخواست دہندگان کے لیے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کر دی جائے گی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق اس اقدام کا مقصد نئے درخواست گزاروں کی مکمل جانچ پڑتال اور امریکی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امیگرنٹ ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو اپنی مکمل اہلیت ثابت کرنا ہوگی اور سرکاری معاونت پر انحصار نہیں کرنا ہوگا۔ تاہم نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی اور سیاح، طالب علم، کھلاڑی اور ہنرمند افراد اور ان کے اہل خانہ کے ویزے جاری رہیں گے۔ اس اقدام سے امریکا میں قانونی اور محفوظ امیگریشن کے عمل کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.