روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی مفید ہیں، صدر پیوٹن
ماسکو، جنوری 2026: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی مفید ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے اور خطے کی بڑی علاقائی تنظیم میں فعال شراکت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور روس میں مقیم پاکستانی برادری کے ساتھ روابط کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ یہ تعلقات خطے میں اقتصادی، دفاعی اور سیاسی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments are closed.