پاکستانتازہ ترین

وزیرِ قانون و انصاف کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایران کے وزیرِ انصاف امین حسین رحیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ ایرانی وزیر نے اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کے دوٹوک مؤقف اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کی گئی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ پاکستان ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے حق میں واضح مؤقف رکھتی ہے اور اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

گفتگو کے دوران دو طرفہ قانونی تعاون، باہمی معاہدات، اور قیدیوں کی منتقلی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ سینیٹر اعظم نزیر تارڑ تارڑ نے کہا کہ اسلام میں قیدیوں کے حقوق کو اہم مقام حاصل ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ قانونی اور انسانی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وزیرِ قانون نے کہا کہ ایران پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ اعتماد دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button