صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
خاران: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں ایس پی خاران عبداللہ احسان، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمید بلوچ، میجر
احسان اور تمام سرکاری محکموں کے افیسران نےشرکت کی۔
اس موقع پر شہریوں نے تعلیم، صحت، امن و امان، سڑکوں کی خستہ حالی، پینے کے پانی کی کمی اور بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل حکام کے سامنے پیش کیے۔صوبائی وزیرمیر شعیب نوشیروانی نے تمام شکایات غور سے سنیں اور متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ بڈو پل کے خراب حصے پر جلد کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ عوام کی مشکلات اور آمد و رفت میں آسانی ہو ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ عوامی شکایات کا بروقت حل یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کھلی کچہری سے ایم پی اے, ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنی جس کی عوامی حلقوں میں پزیرائی ملتی ہے

