سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ ) الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ کا والینٹئیر اجلاس و تربیتی ورکشاپ الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے، مختلف حالات میں خدمات انجام دینے کا تجربہ اور جذبہ رکھنے والے والینٹئیر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت کی ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کنور راشد مکرّم نے کہا کہ ہنگامی حالات میں کام کرنے کیلئے تربیت یافتہ والینٹئیرز کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوتی، ملک بھر میں پھیلے لاکھوں مخلص اور باصلاحیت والینٹئیرز ہی الخدمت کو دیگر این جی اوز سے ممتاز بناتا ہے،
اس موقع پر مون سون بارشوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت سکرنڈ کے نائب صدر و مقامی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے انچارج یونس راجپوت نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے خود کو اور سماج کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں میں احتیاطی تدابیر سے آگاہی حاصل کرنے کا شعور پیدا کرکے انہیں زیادہ سے زیادہ عمل درآمد کرنے کی اہمیت کا احساس دلایا، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سكرنڈ راؤ زبیر ، الخدمت رهنما، عرفان علی چانڈیو ، عبدالرحمٰن راول ، فیضان خانزادہ اور دیگر بھی موجود تھے




