نوکنڈی کی ترقی میں کردار ادا کرکے ترقی یافتہ تحصیلوں میں شامل کرینگے ،میر قادر جان محمدحسنی

0 27

نوکنڈی( این این آئی) قبائلی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈرضلع کونسل چاغی میر قادر جان محمدحسنی نے کہا کہ نوکنڈی کی ترقی میں کردار ادا کرکے ترقی یافتہ تحصیلوں میں شامل کرینگے ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے کسی کو مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمدحسنی ہاؤس میں نوکنڈی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر رحمان خان بلوچ،حاجی عبدالباری محمدحسنی،لالہ اشرف محمدحسنی،میر رمضان محمدحسنی ،میر اللہ بخش محمدحسنی ،ملک محمداعظم محمدزئی،ملک حاجی احمد خان مشوانی،سردار زادہ وحید ایجباڑی و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کیلئے ایک لاکھ گیلن اسٹوریج ٹینکی بنایا جارہا ہے جبکہ بوٹگ واٹر اسکیم پہ دو ٹیسٹ بور پہ کام جاری ہے اس کے علاؤہ دونوں یونین کونسل میں متعدد چھوٹے واٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل سے پانی کا مسئلہ حل ہوکر عوام کی مشکلات میں کمی آئیگی انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈسٹری بیوشن پائپ لائن بھی تبدیل کیے جارہے ہیں کیونکہ سن دو ہزار کے بعد اب تک پائپ لائن تبدیل نہیں کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایچ ای عملہ ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے نوکنڈی میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے تعلیمی مسائل بھی حل کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ حسن آباد ہائی سکول سمیت متعدد سکولز میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا جنہیں ٹھیکداروں نے نامکمل چھوڑا تھا انہوں نے کہا کہ انٹر کالج کی بھی تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائیگا تاکہ یہاں کے بچے بھی یہی پہ تعلیم حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کرکے انٹر کالج کے اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ امسال کی صوبائی بجٹ میں نوکنڈی اسپورٹس کمپلیکس کو شامل کیا جائیگا یہاں کے اسپورٹس کلبوں کے مسائل حل کرکے صحت مند معاشرے کی قیام عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی پہ بھی کام ہورہا ہے نوکنڈی کے صفائی مہم زور شور سے جاری ہے مزید مشینری فراہم کرکے شہر کی صاف ستھرائی میں کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ علاقے میں مثالی امن کیلئے سیکورٹی ادارے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ضلع چاغی میں انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے گزشتہ دنوں اپنی جان پہ کھیل کر اے سی دالبندین نے ایک مغوی کو بازیاب کیا تھا اس طرح پورے ضلعے میں انتظامیہ کا امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے گشت و کاروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرکے انکی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.