13 ویں قومی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی

0 27

اسلام آباد (این این آئی)13 ویں قومی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے بائولر حصہ لیں گے اور چمپئن شپ میں گیارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم مارچ سے کھول دی جائیگی اورچمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے بائولرز اپنے ناموں کا 20 مارچ سے قبل کرواسکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 30 مارچ تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.