حکومت اپوزیشن جماعتوں کے خلاف نئے محاذ کھولنے کے بجائے مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھائے ،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

0 30

لورالائی(این این آئی ) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سینٹ کے ا سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے خلاف نئے محاز کھولنے کے بجائے مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھائیں جائیں ملک میں نئے نئے تجربات کرکے ملک کو غلط سمت پر ڈالا جارہا ہے ا نہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل سکس لگانے کی بات کر کے وزیر اعظم نے اپنا قد اور چھوٹا کر دیا ہے مولانا نے دھرنا دیکر کوئی غداری نہیں کی بلکہ اپنا ایک جمہوری حق استعمال کیا جسکی ائین سبکو اجازت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنایا جارہا ہے جس سے جمہوری ادارے کمزور ہو سکتے ہیں سیاسی رہنماوں کی پکڑ دھکڑ سے ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پید ا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے حکومت صرف اپوزیشن کے پیچھے بھاگ رہی ہے ملک میں آج پی ایم ایل این پی پی پی اور جے یو ائی ف کے رہنما اصل ہدف ہیں ملک میں گندم چینی بحران کے زمہ دار وزراء حکومت میں ہیں انکو کچھ نہیں کہا جارہا ہے ریاست مدینہ کے اصولوں کے بر عکس کام ہو رہے ہیں جسکا جواب وزیر اعظم اور حکومت کو اللہ اور عوام کو ایک دن ضرور دینا ہوگا کوئی بھی ملک احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا لیکن احتساب بلا امتیاز ہو نا بھی ضروری ہیانہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا دوبارہ انعقاد ضروری ہے تاکہ عوام صحیح نمائندے منتخب کر سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا 15 ارب ریلیف پیکج یوٹیلٹی اسٹورز کے زریعے فراہم کرنا دراصل کرپشن کو فروغ دینا ہے یہ ادارے پہلے بھی عوام کوکو ئی ریلیف نہیں دے سکے ملک میں عام مارکیٹ کے زریعے اشیاء کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہت جلد ملک واپس آرہے ہیں ہم مقدمات سے راہ فرار اختیار نہیں کر رہے ہمیشہ اپنے عدالتوں پر اعتماد کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.