فضل الرحمن کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0 21

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے کاوزیراعظم کے بیان قابل مذمت ہے ،پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پر حملہ کرنے والے وزیراعظم خود غداری کے مرتکب ہیں، عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک اور بجلی ،گیس کے بل جلاکر عوام کو ریاست کیخلاف اکسایا،مولانا فضل الرحمن محب وطن اور جمہوریت پسند مفتی محمود کے فرزند ہیں،مولانا فضل الرحمن کی حب الوطنی پر شک کرنے والے پہلے خود آئینہ دیکھیں،ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پروزیراعظم کا ایسا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.