نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن روانہ
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد ، سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اپنے بیٹے کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہو گئیں ۔ نواز شریف کی والدہ دیگر کے ہمراہ پی آئی کی پرواز 757کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوئیں ۔ روانگی سے قبل شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کی والدہ کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا ۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ضعیف اور بیمار ماں اپنے بیٹے کے علاج کے لئے لندن روانہ ہوئی ہیں ۔ نواز شریف کی والدہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنی صحت اور عمر کی بناپر سفر نہ کریں لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے علاج کے موقع پر وہاں موجود ہونے کی خواہش ظاہر کی۔